سورة ابراھیم - آیت 23

وَأُدْخِلَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ ۖ تَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَامٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے وہ ایسے با غوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ ان میں اپنے رب کے اذن سے ہمیشہ رہنے والے ہوں گے، اس میں ان کا آپس کا تحفہ سلام ہوگا۔“ (٢٣)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(18) جہنمیوں کا انجام بیان کیے جانے کے بعد اب اہل جنت کا انجام بیان کیا جارہا ہے۔ فرشتے اہل جنت کی تعظیم کریں گے اور انہیں سلام کریں گے، اللہ تعالیٰ نے سورۃ الزمر آیت (73) میں فرمایا ہے : کہ جنت کے خازن فرشتے اہل جنت کو سلام کریں گے، اور سورۃ الرعد آیات (23،24) میں فرمایا ہے : کہ فرشتے ہر دروازے سے ان کے پاس آکر سلام کریں گے۔