سورة ھود - آیت 77

وَلَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِيءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَقَالَ هَٰذَا يَوْمٌ عَصِيبٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جب ملائکہ لوط کے پاس آئے وہ ان کی وجہ سے پریشان ہوئے، ان سے دل تنگ ہوا اور کہنے لگا یہ بہت سخت دن ہے۔“ (٧٧) ”

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(63) جب وہ فرشتے ابراہیم (علیہ السلام) سے رخصت ہو کر لوط (علیہ السلام) کے پاس آئے تو وہ خوبصورت کم عمر نوجوانوں کی شکل میں تھے، لوط انہیں اس حال میں دیکھ کر پریشان خاطر ہوئے، اور دل میں سوچا کہ آج کا دن تو بڑا ہی مشکل دن ہے، میں ان مہمانوں کو بدمعاشوں سے کیسے بچا سکوں گا؟