سورة ھود - آیت 2

أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ ۚ إِنَّنِي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، یقیناً میں تمھارے لیے اس کی طرف سے ڈرانے والا اور خوش خبری دینے والاہوں۔“ (٢)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(2) زمخشری نے کہا ہے کہ فصلت فعل کا مفعول لہ ہے اور معنی یہ ہوگا کہ قرآن کریم میں موجود احکام اور دیگر امور کو تفصیل کے ساتھ اس لیے بیان کردیا گیا ہے کہ تاکہ تم اللہ کے علاوہ کسی اور کی عبادت نہ کرو، ایک قول یہ بھی ہے کہ یہ پہلی آیت سے الگ نبی کریم (ﷺ) کی زبانی ایک مستقل کلام ہے، ایسی صورت میں معنی یہ ہوگا کہ نبی کریم (ﷺ) نے کفار قریش سے کہا کہ اللہ کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرو اور یہ میں اللہ کی جانب سے تمہیں عذاب نار سے ڈرانے والا اور جنت کی خوشخبری دینے والا ہوں۔