سورة البقرة - آیت 128

رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِن ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ وَأَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے ہمارے رب ہمیں اپنا تابع فرماں بنا لے اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک جماعت کو اپنا اطاعت گزار رکھنا اور ہمیں حج کے مسائل سکھا اور ہماری توبہ قبول فرما بے شک تو توبہ قبول کرنے والا‘ رحم کرنے والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

190: مناسک سے مراد یا تو حج کے اعمال ہیں جیسا کہ سیاق و سباق سے پتہ چلتا ہے یا اس سے مراد پورا دین اور ساری عبادات ہیں کیونکہ کہ نسک کا لغوی معنی تعبد ہے یعنی عبادات کرنا۔