سورة التوبہ - آیت 116

إِنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۚ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بے شک اللہ ہی ہے جس کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے، وہی زندگی بخشتا اور موت دیتا ہے اور اللہ کے سوا تمھارا نہ کوئی دوست ہے اور نہ کوئی مددگار۔“ (١١٦)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(93) جب اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمین کا بادشاہ ہے، زندگی اور موت اسی کے اختیار میں ہے تو پھر اس کے علاوہ کسی کی پرواہ نہیں کرنی ہے کسی سے ڈرنا نہیں ہے، اور دنیا کا بڑے سے بڑا انسان بھی اگر اللہ کا دشمن ہے تو اس سے دوری اختیار کرنا واجب ہے، اس ایمان و یقین کے ساتھ کہ مؤمن کا اللہ کے سوا نہ کوئی دوست ہے اور نہ مددگار، اور اللہ کی مشیت کے بغیر کوئی اس کا ایک بال بھی بیکا نہیں کرسکتا۔