سورة التوبہ - آیت 88

لَٰكِنِ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ جَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ ۚ وَأُولَٰئِكَ لَهُمُ الْخَيْرَاتُ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” لیکن رسول نے اور ان لوگوں نے جو اسکے ساتھ ایمان لائے اپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ جہاد کیا اور یہی لوگ ہیں جن کے لیے بھلائیاں ہیں اور یہی فلاح پانے والے ہیں۔ (٨٨)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

67۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا کہ اگر منافقین جہاد میں شریک نہیں ہوئے تو کیا ہوا، اس ذمہ داری کو تو مسلمانوں نے بطریق احسان نباہا ہے جو ان سے ہر اعتبار سے بہتر ہیں، اور جن کی نیتیں خالص ہیں۔