سورة القارعة - آیت 3

وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْقَارِعَةُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

آپ کیا جانیں کہ کھٹکھٹانے والی کیا ہے؟

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢] یعنی آپ اس دن کی پوری کیفیت کو پوری طرح سمجھ ہی نہیں سکتے۔ پس اس کے کچھ آثار ہی بتائے جاسکتے ہیں جن سے اس دن کی شدت کا قدرے اندازہ ہوسکتا ہے۔