سورة الطارق - آیت 10

فَمَا لَهُ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس وقت انسان کے پاس کوئی طاقت نہیں ہوگی اور نہ کوئی اس کی مدد کرنے والا ہو گا

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٨] یعنی اس دن کسی انسان کو بھی اتنی قوت حاصل نہ ہوگی کہ وہ اس دن پیش آنے والے مصائب کی مدافعت کرسکے۔ نہ ہی کوئی اس کی مدد کرنے کو وہاں موجود ہوگا۔