سورة النازعات - آیت 35

يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الْإِنسَانُ مَا سَعَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جس دن انسان اپنا کیا کرایا یاد کرے گا

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢٥] اس بڑی مصیبت کا اصل مقصد سب کو معلوم ہوگا کہ آج کا دن لوگوں کے حساب کتاب کا دن ہے۔ اور ہر انسان کو اپنا اعمال نامہ دیکھنے سے پہلے ہی وہ تمام کام یاد آنے لگیں گے جو اس نے اپنی دنیا کی زندگی میں سرانجام دیئے تھے، خواہ وہ کام اچھے تھے یا برے تھے۔