سورة الإنسان - آیت 30

وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جب تک اللہ نہ چاہے تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ یقیناً اللہ بڑا علیم وحکیم ہے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٣٣] یعنی تمہارا ارادہ اور تمہارا چاہنا وہی ہوتا ہے جس کا اللہ کو پہلے ہی سے علم ہوتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کا یہ علم انسان کو اس بات پر مجبور نہیں بناتا کہ وہ وہی کام کرے جو پہلے سے اللہ کے علم میں ہے اس کی وضاحت کے لیے دیکھیے سورۃ اعراف کی آیت نمبر ٢٤ کا حاشیہ نمبر ٢١