سورة الواقعة - آیت 28

فِي سِدْرٍ مَّخْضُودٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ بے خار بیریوں

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٥] مَخْضُوْدٍ۔ خَضَدَ لشجر) کسی خاردار درخت کے کانٹے توڑ کر یا کاٹ کر اسے بے خار بنا دینا۔ صاف کردینا۔ کہتے ہیں کہ بیری کے درخت کے کانٹے جتنے کم ہوں اتنا ہی اس کا پھل اچھا اور مزے دار ہوتا ہے اور جنت کی بیریاں بالکل بے خار ہوں گی۔ یعنی ان بیریوں کا پھل دنیا کی بیریوں جیسا نہیں بلکہ بہت لذیذ ہوگا۔