سورة الزخرف - آیت 48

وَمَا نُرِيهِم مِّنْ آيَةٍ إِلَّا هِيَ أَكْبَرُ مِنْ أُخْتِهَا ۖ وَأَخَذْنَاهُم بِالْعَذَابِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے انہیں ایک کے بعد بڑی نشانی دکھائی اور ہم نے ان کو عذاب میں مبتلا کیا تاکہ وہ اپنی روش سے باز آئیں

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٤٧] ان نشانیوں سے مراد وہ پے در پے عذاب ہیں جن کا ذکر سورۃ اعراف کی آیت نمبر ١٣٣ میں گزر چکا ہے۔ وہی حاشیہ ملاحظہ فرما لیا جائے۔ یہ ہلکے ہلکے عذاب دراصل تنبیہات تھیں جن سے غرض یہ تھی کہ شاید وہ ڈر کر اپنی حرکتوں سے باز آجائیں۔