سورة ص - آیت 21

وَهَلْ أَتَاكَ نَبَأُ الْخَصْمِ إِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر آپ کو ان مقدمے والوں کی خبر پہنچی ہے جودیوار پھلانگ کر داؤد کے گھر میں گھس گئے تھے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢٤] خصم کا لغوی مفہوم :۔ خصم بمعنی دعویدار، مدعی اور مدعا علیہ، دونوں یا ان دونوں میں سے کوئی ایک۔ فریق مخالف۔ خواہ ایک فرد ہو یا زیادہ ہوں۔ نیز ایسا جھگڑا یا مقدمہ بھی جس میں فریقین کے حقوق زیر بحث ہوں۔