سورة الصافات - آیت 12

بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تم حیران ہو کہ یہ اس کا مذاق اڑا رہے ہیں

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٨] یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کے ایسے عظیم تخلیقی کارنامے سن کر تعجب ہوتا ہے مگر یہ لوگ نہایت بے فکری اور لاپروائی سے ایسی محیرا لعقول نشانیوں کا مذاق اڑا دیتے ہیں یا آپ کو اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ یہ کس قدر بے حس اور ناانصاف لوگ ہیں کہ اللہ کی ایسی واضح قدرتیں بھی ان پر کچھ اثر نہیں کرتیں۔