سورة الشعراء - آیت 173

وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنذَرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ان پر پتھروں کی بری برسات بارش برسائی۔ جوڈرائے جانے والوں پر برسی۔ (١٧٣)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١٠٣] اس بدبخت قوم پر جس طرح عذاب آیا اس کی تفصیلات پہلے سورۃ اعراف آیت نمبر ١٨٤ سورۃ توبہ آیت نمبر ٧٠، سورۃ ہود آیت نمبر ٨٣، سورۃ حجر آیت نمبر ٧٣ میں گزر چکی ہیں۔ ان کے حواشی ملاحظہ کر لئے جائیں۔