سورة الشعراء - آیت 108

فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ (١٠٨)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٧٣] لہٰذا تمہیں میرے متعلق ہرگز کچھ بدگمانی نہ رکھنا چاہئے اور ایسی بدگمانی کرنے کے سلسلہ میں اللہ سے ڈرتے رہنا چاہئے اور مجھے اللہ تعالیٰ کا امانت دار پیغمبر سمجھ کر میری اطاعت کرنا چاہئے۔