سورة الكهف - آیت 95

قَالَ مَا مَكَّنِّي فِيهِ رَبِّي خَيْرٌ فَأَعِينُونِي بِقُوَّةٍ أَجْعَلْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ رَدْمًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس نے کہا جو کچھ میرے رب نے مجھے عطا کر رکھا ہے وہ کافی ہے تم بس مجھے افرادی قوت مہیا کرو۔ میں تمہارے اور ان کے درمیان بند بنائے دیتاہوں۔ (٩٥)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٧٧] چنانچہ ذوالقرنین نے ان کی اس درخواست کو منظور کرلیا اور کہا تمہاری مالی امداد کی مجھے ضرورت نہیں اللہ کا دیا ہوا بہت کچھ موجود ہے البتہ لیبر یا مزدور تم مہیا کر دو تو میں ایسی دیوار بنوادوں گا۔ علاوہ ازیں مجھے کچھ لوہے کی چادریں اور دوسرا سامان تعمیر مہیا کرنا تمہاری ذمہ داری ہوگی۔