سورة الاعراف - آیت 202

وَإِخْوَانُهُمْ يَمُدُّونَهُمْ فِي الْغَيِّ ثُمَّ لَا يُقْصِرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جو شیاطین کے بھائی ہیں انہیں وہ گمراہی میں بڑھاتے رہتے ہیں اور کوئی کمی نہیں کرتے۔“ (٢٠٢)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٢٠٠] لیکن ایسا ہی وسوسہ اگر شیطان کسی کے نافرمان یا باغی کے دل میں ڈال دے اور ایسے لوگ فوراً اس وسوسہ میں پھنس کر معصیت کی رو میں بہہ جاتے ہیں اس کے بعد بھی شیطان انہیں معاف نہیں کرتا بلکہ ان کا حوصلہ بڑھاتا رہتا ہے اور اسے جب بھی موقع ملے اپنے ان بھائیوں کو گمراہی میں کھینچتا چلا جاتا ہے۔