سورة الملك - آیت 3

الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا ۖ مَّا تَرَىٰ فِي خَلْقِ الرَّحْمَٰنِ مِن تَفَاوُتٍ ۖ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَىٰ مِن فُطُورٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جس نے اوپر نیچے سات آسمان بنائے، تم رحمان کی تخلیق میں کسی قسم کا خلل نہیں پاؤ گے۔ پھر پلٹ کر دیکھو کہیں تمہیں کوئی خلل نظر آتا ہے؟

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٢) تفاوت کے معنی عدم تناسب کے ہیں یعنی پوری کائنات میں کہیں بھی تمہیں بے نظمی اور بے ربطی نظر نہیں آئے گی۔