سورة الطلاق - آیت 5

ذَٰلِكَ أَمْرُ اللَّهِ أَنزَلَهُ إِلَيْكُمْ ۚ وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّئَاتِهِ وَيُعْظِمْ لَهُ أَجْرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہارے لیے نازل کیا ہے، جو اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کے گناہوں کو اس سے دور کر دے گا اور اس کو بہت زیادہ اجر دے گا

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣) وہ مطلقہ عورتیں جو کبر سنی کی وجہ سے حیض سے مایوس ہوچکی ہوں ان کی مدت تین مہینے ہے یہی حکم ان عورتوں کا ہے جوابھی تک حیض کی عمر کو نہ پہنچی ہوں اور حاملہ کی عدت وضع حمل ہے۔