سورة الذاريات - آیت 5

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بلاشبہ جس چیز کا تمہیں وعد دیاجا رہا ہے یقیناً وہ سچ ہے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تفسیر وتشریح۔ (١)۔ یہ سورۃ بھی مکی ہے اور عہد وسطی کی تنزیلات سے ہے، اس کاموضوع بھی آخرت اور توحید کا اثبات ہے اور بتایا ہے کہ جن لوگوں نے بھی دعوت رسول کا انکار کیا وہ تباہ وبرباد ہوچکی ہیں۔ (٢)۔ ان ہواؤں کی قسمیں کھائی ہیں کہ ہوا اور بارش کایہ نظام شاہد ہے کہ آخرت کا وعدہ سچا اور انصاف ہوناضروری ہے۔