سورة الشورى - آیت 3

كَذَٰلِكَ يُوحِي إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكَ اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ غالب وحکیم ہے جو اسی طرح آپ کی طرف اور آپ سے پہلے رسولوں کی طرف وحی کرتا رہا ہے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٢) ابتدئے سورۃ میں بتایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوئی نرالی بات پیش نہیں کررہے ہیں اور نہ ہی یہ وحی کا معاملہ دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیش آیا ہے بلکہ اس طرح کی ہدایات پہلے انبیاء پر بھی نازل ہوچکی ہیں اور وہ لوگوں کے سامنے نظریہ توحید پیش کرتے رہے ہیں۔