سورة النور - آیت 36

فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَن تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” ان گھروں میں پائے جاتے ہیں جنہیں بلند کرنے کا اور جن میں اپنے نام کے ذکر کا اللہ نے حکم دیا ہے ان میں ایسے لوگ جو صبح وشام اس کی تسبیح کرتے ہیں۔“ (٣٦)

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٢٥)۔ آیت ٦٣ میں اللہ نے مساجد کا حقیقی مقصدبتادیا جس کے لیے وہ موزوں ہیں۔ ؎ ٢۔ الہلال، ١٥ اکتوبر ١٩١٣ ص ٨ میں آیت کاترجمہ یوں کیا ہے۔ یہ چراغ ایسے گھروں میں روشن کیا جاتا ہے جن کی نسبت اللہ نے حکم دیا ہے کہ ان کی عظمت کی جائے اور ان میں اللہ کا ذکر کیا اور اس کے نام کی تقدیس ہو ان میں اللہ کے دوبندگان مخلص و مومن صبح شام تسبیح وتقدیس میں مشغول رہیں۔