سورة الإسراء - آیت 58

وَإِن مِّن قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا عَذَابًا شَدِيدًا ۚ كَانَ ذَٰلِكَ فِي الْكِتَابِ مَسْطُورًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور کوئی بھی بستی نہیں مگر ہم قیامت کے دن سے پہلے اسے ہلاک کرنے والے ہیں یا اسے عذاب دینے والے ہیں شدید عذاب۔ یہ بات کتاب میں لکھی جا چکی ہے۔“ (٥٨) ”

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آیت (٥٨) میں افراد کا ذکر نہیں ہے۔ جماعتوں اور قوموں کی بستیوں کا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ دنیا میں ہر بد اعمال گروہ کو اس کے اعمال بد کی پاداش کامل جانا ضروری ہے۔ خواہ ہلاکت کی صورت میں ہو، خواہ کسی دوسرے عذاب کی صورت میں۔