سورة الرعد - آیت 8

اللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ أُنثَىٰ وَمَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ ۖ وَكُلُّ شَيْءٍ عِندَهُ بِمِقْدَارٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اللہ جانتا ہے جو ہر مادہ اٹھائے ہوئے ہے اور رحم جو کچھ کم کرتے ہیں اور جو زیادہ کرتے ہیں اور اس کے ہاں ہر چیز کا اندازہ مقرر ہے۔“ (٨) ”

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر آیت (٨) میں فرمایا اللہ کے علم سے کوئی بات ور کوئی حالت پوشیدہ نہیں اور اس نے ہر بات کے لیے ایک اندازہ مقرر کردیا ہے۔ اس سے باہر کوئی بات نہیں جاسکتی پس وہ تمہاری نیتوں اور خیالوں سے بے خبر نہیں، اس نے ہدیات و شقاوت کے معاملہ کے لیے بھی اندازے ٹھہرا دییے ہیں، جو ہدایت پائے گا اسی کے مطابق پائے گا، جو نہیں پائے گا اسی کے مطابق نہیں پائے گا۔