سورة النبأ - آیت 7

وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور پہاڑوں کو میخوں کے طور پر گاڑ دیاہے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 2: پہاڑوں کو میخیں بنانے کے معنی یہ ہیں کہ نظریہ جذب شمسی کی تائید فرمائی ہے ۔ یعنی جب یہ زمین سورج سے وزن میں کہیں کم ہے ۔ اور سورج اپنے اندر جذب و کشش رکھتا ہے ۔ تو پھر زمین کیوں سورج کی طرف نہیں پرواز کرجاتی ۔ اس کا جواب یہ مرحمت فرمایا ہے کہ پہاڑوں کی وجہ سے زمین کا ثقل اتنا بڑھ گیا ہے ۔ کہ اب سورج کی کشش اس کو اپنی طرف کھینچ کر نہیں لے جاسکتی ۔ نتیجہ یہ ہے کہ ایک توازن سا قائم ہے اور زمین اس وجہ سے محفوظ ہوگئی ہے *۔