سورة الجن - آیت 18

وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور بے شک مسجدیں اللہ کی ہیں لہٰذا ان میں اللہ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارا جائے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 2: یعنی مسجدیں صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے مختص ہیں ۔ ان میں اللہ کے سوا دوسروں کو پکارنا درست نہیں ہے ۔ مسجد کے معنی بعض اہل سنت کے نزدیک جبینا اور پیشانی کے بھی ہیں ۔ اس صورت میں معنے یہ ہونگے ۔ کہ انسان جین کو شرف ومجد کا یہ رتبہ حاصل ہے ۔ کہ وہ سوائے اللہ کے اور کسی کے سامنے نہیں جھک سکتی *۔