سورة الواقعة - آیت 95

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ بالکل حقیقت ہے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: ان آیات میں موت کے بعدزندگی کی تشریح فرمائی ہے ۔ کہ اگر مرنے والا اللہ کے مقربین میں سے ہے ۔ تو پھر اس کو بالکل بےخوف وخطر رہنا چاہیے ۔ اس کے لئے وہاں کامل مسرت اور بہترین زندگی ہے ۔ اور جنت ہے ۔ جو بجائے خود ضامن ہے ۔ ہر فلاح وسعادت اور آسودگی ونعمت کی ۔ اور اگر اس سے ذرا کم درجے میں ہے ۔ تو بھی چونکہ فرمانبرداروں اور اطاعت شعاروں میں ہے ۔ اس لئے بھی ہر خوف وہراس سے سل امتی ہے ۔ اور اگر ان لوگوں میں سے ہے ۔ جنہوں نے دنیا میں حق وصداقت کے پیغام کو ٹھکرایا ۔ اور اپنے لئے گمراہی اور ضلالت کی راہوں کو تجویز کیا ہے ۔ تو پھر خبر نہیں ہے ۔ ان لوگوں پر اللہ کا غضب ہوگا ۔ کھولتے ہوئے پانی اور جہنم سے ان کی تواضع کی جائے گی ۔ اس لئے ابھی سے ان واقعات پر کامل یقین ہونا چاہیے ۔ اور اپنے عظیم الشان پروردگار کی تسبیح کرنی چاہیے ۔ ورنہ نتیجہ سامنے ہے *۔ حل لغات :۔ حق الیقین ۔ اعتقاد کا وہ مقام جہاں شکوک نہ پیدا ہوسکیں *۔