سورة النمل - آیت 79

فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۖ إِنَّكَ عَلَى الْحَقِّ الْمُبِينِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پس اے نبی اللہ پر بھروسہ کیجئے یقیناً آپ واضح طور حق پر ہیں۔“ (٧٩)

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: غرض یہ ہے کہ اگر یہ لوگ دنیا میں اختلافات کو دور نہ کریں اور اسلامی کی نعمتوں سے محروم رہیں ۔ تو آپ چنداں پرواہ نہ کیجئے ۔ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ان میں عملی طور پر فیصلہ کردیگا ۔ اور اس وقت ان کو معلوم ہوگا ۔ کہ دنیا میں یہ راہ راست پر نہ تھے *۔