سورة الشعراء - آیت 106
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یاد کرو جب ان کے بھائی نوح نے ان سے فرمایا تم ڈرتے کیوں نہیں ؟ (١٠٦)
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اخوھم ۔ یعنی اللہ تعالیٰ یہ بتانا چاہتے ہیں ۔ کہ انبیاء شفقت اور محبت کے اعتبار سے کس درجہ قریب ہوتے ہیں *۔