سورة الفرقان - آیت 54

وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهْرًا ۗ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور وہی ہے جس نے پانی سے انسان پیدا کیا پھر اس سے نسب اور سسرال کے دوالگ الگ سلسلے چلائے تیرا رب بڑا ہی قدرت والاہے۔“ (٥٤)

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

حل لغات :۔ صھرا ۔ خسر ، داماد ، بہنوئی ، سسرال یا وہ مادی قرابت والا * ظھیرا ۔ اصل معنے مددگار اور معاون کے ہیں ۔ مگر جب صلہ علی ہو تو اس کے معنے مخالف اور دشمن کے ہوجاتے ہیں *۔