سورة الحج - آیت 16

وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَاهُ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ وَأَنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَن يُرِيدُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ایسی ہی کھلی آیات کے ساتھ ہم نے اس قرآن کو نازل کیا ہے اور جسے اللہ چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔“ (١٦)

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ٢) قرآن حکیم کی آیات کو اللہ تعالیٰ نے اکثر بینات کے لفظ سے تعبیر فرمایا ہے کیونکہ ان جن تعلیمات کا ذکر ہے ، وہ صحت وثبوت کے لحاظ سے بالکل واضح اور نمایاں ہیں ، اور بالکل حقیقت اور فطرت کے قریب ہیں ، جن میں قطعا الجھاؤ نہیں ، اور باوجود منطقی دلائل کے موافق ہوئے کے اس درجہ آسان ہیں کہ ہر شخص اقتدار استعداد استفادہ کرسکتا ہے ۔