سورة الأنبياء - آیت 107

وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اے نبی ہم نے آپ کو دنیا والوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا ہے۔“ (١٠٧)

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ٢) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فیض عام ہے ، آپ کسی خاص قوم اور خاص زمانہ کے لئے نہیں ہیں بلکہ آپ کی نبوت تمام کائنات انسان کیلئے ہے ، آپ کی رحمتیں وسیع ، اور آپ کا پروگرام ہمہ گیر ہے ، اور آپ کی تعلیم یہ ہے کہ دنیا کے ہر گوشت میں ، ہر وقت اور ہر حالت میں صرف اللہ کے تعلقات عبودیت کو استوار کیا جائے ۔