سورة الإنسان - آیت 14

وَدَانِيَةً عَلَيْهِمْ ظِلَالُهَا وَذُلِّلَتْ قُطُوفُهَا تَذْلِيلًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان پر جنت کی چھاؤں جھکی ہوئی سایہ کر رہی ہوگی اور اس کے پھل ہر وقت ان کے قریب تر ہوں گے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور ان باغوں میں درختوں کے ٹہن ان اہل جنت پر جھکے ہوں گے اور ان کے پھلوں کے گچھے ان کے اختیار میں دئیے گئے ہوں گے