سورة الإنسان - آیت 8

وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَىٰ حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور یہ لوگ اللہ کی محبت میں مسکین اور یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

یہ ابرار نیک لوگ بھی اسی فکر میں رہتے ہیں اس لئے کھانے کی خواہش ہونے پر بھی اپنا کھانا مسکین یتیم اور قرض میں گرفتار قیدیوں ! کو کھانا کھلایا کرتے ہیں۔ پرانا دستور تھا کہ قیدی خصوصا مقروض قیدی گداگری سے پیٹ بھرتے تھے قرآن مجید نے ان کو کھانا کھلانا کار ثواب قرار دیا۔ منہ