سورة القيامة - آیت 13

يُنَبَّأُ الْإِنسَانُ يَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس دن انسان کو اس کا سب اگلا پچھلا کیا کرایابتا دیا جائے گا

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اس روز اس منکر انسان کو اس کی زندگی میں پہلے کئے ہوئے اعمال اور بعد زندگی کے بطوراستمرار پیچھے چھوڑے ہوئے کاموں کی پوری پوری خبر دی جائے گی۔ ایسی کہ کسی طرح انکار نہ کرسکے گا