سورة المدثر - آیت 42

مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تمہیں کون سی چیز جہنم میں لے آئی ہے؟

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

ان مجرموں کو مخاطب کر کے دریافت کریں گے کہ اے لوگو ! تم تو بڑے ذہین‘ ذکی معلوم ہوتے ہو پھر تم یہاں دوزخ میں کس وجہ سے داخل ہوئے۔ کیا تمہاری عقل پر فتور آگیا تھا کہ تم نے اپنے انجام بد کا خیال نہ کیا