سورة التحريم - آیت 5

عَسَىٰ رَبُّهُ إِن طَلَّقَكُنَّ أَن يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِّنكُنَّ مُسْلِمَاتٍ مُّؤْمِنَاتٍ قَانِتَاتٍ تَائِبَاتٍ عَابِدَاتٍ سَائِحَاتٍ ثَيِّبَاتٍ وَأَبْكَارًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہو سکتا ہے کہ نبی سب بیویوں کو طلاق دے دیں تو اللہ تمہارے بدلے میں انہیں ایسی بیویاں عطا فرما دے جو تم سے بہتر ہوں، پکی مسلمان، ایماندار، اطاعت گزار، توبہ کرنے والیاں، عبادت گزار اور روزہ دار، شوہر دیدہ اور کنواریاں

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اللہ اور ایماندار مسلمانوں کی خیر خواہی اور نصرت کا حال سنو ! بفرض محال اگر پمبرفر تم کو طلاق دے دے تو تمہارے بدلہ میں اللہ بہت جلد اس کو ایسی بیویاں دے گا جو بالخصوص رازداری میں تم سے بہتر ہوں گی فرمانبردار ایماندار اللہ کے سامنے عاجزی سے دعا کرنے والیاں غلطیوں سے توبہ کرنے والیاں روزے رکھنے والیاں بیوہ اور باکرہ غرض اللہ ہر قسم کی عورتیں نبی کو دے گا۔ جن سے تمہاری ضرورت اس کو نہ رہے گی کو نکہ رسول پر الٰہی فضل خاص ہے اللہ اس کو تمہارا محتاج نہ رکھے گا بلکہ کسی کا بھی نہیں۔