سورة المجادلة - آیت 6

يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا ۚ أَحْصَاهُ اللَّهُ وَنَسُوهُ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس دن اللہ سب لوگوں کو اٹھائے گا اور انہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا عمل کیے ہیں، وہ بھول گئے ہیں لیکن ” اللہ“ نے اسے شمار کر رکھا ہے اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

کب؟ دنیا میں اور خاص کر اس روز جب اللہ ان سبکو جمع کرے گا۔ پھر ان کو ان کے کئے ہوئے اعمال کی اطلاعیں دے گا۔ جو اللہ کو خوب معلوم ہیں اور یہ ان کو بھول گئے ہوں گے اللہ بذات خود اور بعلم خود ہر چیز اور ہر کام پر حاضر ہے