سورة الواقعة - آیت 68

أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاءَ الَّذِي تَشْرَبُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا تم نے غور کیا کہ جو پانی تم پیتے ہو

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

(68۔70) اب تیسرا سوال سنو ! بھلا بتلائو تو جو پانی تم پیتے ہو۔ کنوئوں کا چشموں کا‘ دریا کا یا جھیل کا۔ اسے بادلوں سے تم اتارتے ہو یا ہم (اللہ) اتارتے ہیں دیکھو ! اس میں کچھ شک نہیں کہ ہم ہی یہ سب کچھ کرتے ہیں کیا تم نے شاعر کا قول نہیں سنا۔ ابرو بادومہ خورشید و فلک درکار اند کہ تو نانے بکف آ ری وبغفلت نخوری سنو ! اگر ہم (اللہ) چاہیں تو اس پانی کو کڑوا اور سخت کڑوا کردیں پھر تم اس میٹھے پانی کا شکر کیوں نہیں کرتے۔ کیا یہی شکر ہے کہ کھائو پیئو تو اللہ کا اور گیت گائو غیرکا۔ یہ کسی طرح جائز نہیں۔