سورة الواقعة - آیت 31

وَمَاءٍ مَّسْكُوبٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ہر دم رواں پانی

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور گرتے ! پانی میں (لاہور اور سری نگر کشمیر کے شالامار باغ میں اس پانی کا نمونہ نظر آتا ہے جب اوپر کے درجے سے نیچے کو پانی گرتا ہے اس کے گرنے کے راستے میں ٹیڑھا پتھر ہے جس کو بڑی خوبصورتی سے تراشا ہوا ہے اس پر ہوتا ہوا پانی نیچے آتا ہے تو عجیب خوبصورت منظر پیدا ہوتا ہے۔ ماء مسکوب کی یہ نظیر ہے۔ منہ)