سورة الرحمن - آیت 52

فِيهِمَا مِن كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجَانِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

دونوں باغوں میں ہر پھل کی دو قسمیں ہیں

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور سنو ! ان دونوں باغوں میں ہر میوے کی دو قسمیں ہوں گی رنگت میں بھی مختلف اور لذت میں بھی مختلف جیسے ہمارے ہاں انار دو قسم ہیں کابلی اور قندہاری۔ سنگترے بھی ناگپوری اور دیسی دو قسم ہیں اسی طرح آم‘ خربوزہ وغیرہ سب دو دو قسمیں ہوں گی۔