سورة القمر - آیت 32

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے قرآن کو نصیحت کے لیے آسان بنا دیا ہے، کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

ایسے لوگوں کے واقعات ہم نے بغرض نصیحت بتائے ہیں اور اسی لئے ہم (اللہ) نے قرآن مجید کو بغرض نصیحت آسان کیا ہے۔ کیا تم میں سے کوئی نصیحت پانے والا ہے؟