سورة القمر - آیت 24

فَقَالُوا أَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهُ إِنَّا إِذًا لَّفِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور کہنے لگے ہم سے ایک آدمی ہے اگر ہم اپنے ہی ایک آدمی کی پیروی کریں اس وقت تو ہم گمراہ ہوجائیں گے اور ہماری عقل ماری ہو گی

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

وہ اس تکذیب کے عذر میں کہتے تھے کیا ہم ایسے ہی گئے گذرے ہیں کہ اپنے میں سے ایک آدمی (صالح علیہ السلام) کی پیروی کریں جس کے پاس سوائے دعویٰ نبوت کے کوئی مزید بات نہیں۔ یقینا اگر ہم نے ایسا کیا تو ہم بڑی گمراہی میں اور گمراہی کے نتیجے کے وقت سخت عذاب میں مبتلا ہوں گے