سورة النجم - آیت 62

فَاسْجُدُوا لِلَّهِ وَاعْبُدُوا ۩

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جھک جاؤ اللہ کے سامنے اور اس کی بندگی کرو

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

یہ غفلت تمہارے حق میں سخت مضر ہوگی پس اپنی بہتری چاہتے ہو تو اللہ کو سجدہ کیا کرو۔ یعنی اس کی اطاعت اور فرمانبرداری کرو۔ اور اسی کی عبادت میں لگے رہو۔ سنو ! ؎ سر جھکا کاہل نہ ہو۔ اٹھ تو سہی بندہ ہونے کی علامت ہے یہی