سورة الأحقاف - آیت 13

إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یقیناً جن لوگوں نے کہا کہ اللہ ہی ہمارا رب ہے پھر اس پر قائم ہوگئے نہ انہیں خوف ہوگا اور نہ وہ پریشان ہوں گے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

ہاں ان کی ظاہری پہچان کوئی چاہے تو اس کو بتا دو کہ جو لوگ زبان سے کہتے ہیں ہمارا پروردگار اللہ ہے پھر وہ اسی پر جم جاتے ہیں۔ تمام دنیا میں حرکت پیدا ہو اس امر میں انکو حرکت نہیں ہوتی۔ تمام دنیا اللہ سے ہٹ جائے وہ نہیں ہٹیں گے تمام دنیا اللہ کے ساتھ شرک کرے وہ نہیں کریں گے۔ نہ تنگی میں اللہ سے ہٹتے ہیں نہ خوشی میں اتراتے ہیں بس ان کا قول یہ ہوتا ہے۔ موحد چہ درپائی ریزی زرش چہ شمشیر ہندی نہی برسرش امید و ہراسش نباشد زکس ہمیں ست بنیاد توحید وبس پس ان کو نہ خوف ہوگا نہ وہ غمناک ہوں گے