سورة آل عمران - آیت 95

قُلْ صَدَقَ اللَّهُ ۗ فَاتَّبِعُوا مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

فرما دیجیے کہ اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایا بس تم سب یکسو ہو کر ملت ابراہیم کی پیروی کرو‘ وہ مشرک نہیں تھے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

تو کہہ دے اللہ تعالیٰ نے سچ بتلایا ہے اب تم ایچ پیچ چھوڑ کر یک طرفہ ابراہیم ( علیہ السلام) کے دین کی پیروی کرو جو اللہ تعالیٰ کا نیک مخلص بندہ تھا اور وہ اپنی ہوا و ہوس کے پیچھے چلنے والے مشرکوں میں سے نہ تھا