سورة النازعات - آیت 4

فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر ایک دوسرے سے سبقت لے جانے والے فرشتوں کی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَالسّٰبِقٰتِ ﴾ دوسروں پر سبقت لے جانے والے﴿ سَبْقًا﴾ ” سبقت لے جانا۔“ پس فرشتے اللہ تعالیٰ کے حکم کی طرف جلدی سے آگے بڑھتے ہیں اور وحی الٰہی کو اللہ تعالیٰ کے رسولوں تک پہنچانے میں شیاطین سے آگے بڑھ جاتے ہیں تاکہ شیاطین اس کو چرا نہ لیں۔