سورة النبأ - آیت 9

وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور تمہاری نیند کو باعث سکون بنایاہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَّجَعَلْنَا نَوْمَکُمْ سُبَاتًا﴾ یعنی تمہاری نیند کو تمہاری راحت اور تمہارے اشغال کو منقطع کرنے والی بنایا جو اگر بڑھ جائیں تو تمہارے ابدان کو ضرر پہنچاتے ہیں۔ پس اللہ تعالیٰ نے رات کو یہ خاصیت بنائی کہ وہ لوگوں کو ڈھانپ لیتی ہے تاکہ ان کی ضرر رساں حرکات ٹھہر جائیں اور انہیں نفع مند راحت حاصل ہو۔