سورة القلم - آیت 31

قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا طَاغِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

آخر انہوں نے کہا ہمارے حال پر افسوس بے شک ہم سرکش ہوگئے تھے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا طَاغِينَ ﴾۔ ”کہنے لگے: ہائے شامت :ہم ہی حد سے بڑھ گئے تھے۔“ یعنی ہم اللہ تعالیٰ کے حق اور اس کے بندوں کے حق کے بارے میں حد سے تجاوز کرنے والے تھے۔